ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: پانی میں ڈوبنے سے 22سالہ نوجوان ہلاک

اڈپی: پانی میں ڈوبنے سے 22سالہ نوجوان ہلاک

Tue, 16 Mar 2021 09:54:28    S.O. News Service

اڈپی،16/ مارچ (ایس او نیوز) شیروا کا رہنے والا سومنت کولال نامی 22 سالہ نوجوان پاپاناشی ندی میں ڈوبنے کی وجہ سے فوت ہوگیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سومنت دریائی گھونگے جمع کرنے کے لئے نہر کے کنارے گیا ہوا تھا۔ اس کے ساتھ اس کے دو چچا بھی موجود تھے۔ اس دوران وہ نہر میں پھسل گیا اور ڈوبنے لگا تو اس کو بچانے کی کوشش میں سنتوش نامی دوسرا شخص بھی ڈوبنے لگا۔ کچھ مقامی لوگ مدد کرنے آگے بڑھے مگر صرف سنتوش کو بچایا جا سکا اور سومنت موت کا شکار ہوگیا۔


Share: